مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ قرآن پاک میں سب سے خوبصورت ورژن یہی KI-786ہے۔ اس قرآن پاک کی جلد بلیک کلر میں velvetمیں ہے اور اس کے ٹائٹل کی جگہ کعبۃ اللہ شریف کی شبیہ والا دروازہ ہے جس سے یہ قرآن پاک گویا کعبۃ اللہ کا دروازہ محسوس ہوتا ہے۔ قرآن پاک کے اس خوبصورت نسخے سے آپ درج ذیل مواقع پر فائد اٹھا سکتے ہیں: 1. مختلف مواقع پر اپنے دوست احباب کو تحفہ میں پیش کر سکتے ہیں اور ویسے بھی کتاب بہترین تحفہ ہے بالخصوص جب وہ کتاب اللہ ہو تو اس کی اہمیت اور بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ 2. یہ قرآن پاک بیٹیوں کو شادی کے موقع پر جہیز میں بھی دیا جا سکتا ہےجو یقیناً ایک بہت اہم موقع ہوتا ہے۔ 3. اس قرآن پاک کے ذریعے آپ اپنے ڈرائنگ روم کو زینت دے سکتے ہیں ۔ 4. اپنے آفس میں آپ اس قرآن پاک کورکھ سکتے ہیں تا کہ آپ کو آفس کےغیرمصروف اوقات میں تلاوت قرآن کی رغبت ہو۔ 5. تقریبات میں بالخصوص مہمانان گرامی کو تحفہ پیش کر سکتے ہیں۔ 6. بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں مقابلوں میں انعام کے طور پر دے سکتے ہیں۔ یہ قرآن جہاں بہت زیادہ خوبصورت ہے وہیں اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں قرآن پاک کا ترجمہ و تفسیر بھی شامل ہے،ترجمہ کنز الایمان اور تفسیر خزائن العرفان ۔ اس ترجمہ و تفسیر سے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے کہ یہ تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن سمجھنے میں بھی معاون ہوگا۔
Language: | Arabic/Urdu |
Book Pages: | 1218 |
Dimensions (cm): | 27.2 x 19 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Kanzul Eman |
Shoba: | Al Madinah-tul-Ilmiya |
Item Weight (Grams): | 2940 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 10th |
Edition Year: | 2023 |