’’مدنی قاعدہ ‘‘ قرآن پاک کوصحیح مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لیے ایک بنیادی اور ضروری کتاب ہے۔ اسے خاص طور پر بچوں کے لیے بنایا گیا ہے لیکن یہ بڑوں کے لیے بھی اتنا ہی مفید ہے۔ اس قاعدے میں قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے حوالے سے بنیادی قواعدو معلومات کو بہت ہی آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ قاعدہ مدرسۃ المدینہ کے تجربہ کار اور ماہر اساتذہ کرام نے مرتب کیا ہے۔ اس میں چھوٹی اور بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کیلئے تجوید کے بنیادی قواعد حتی الامکان آسان انداز میں پیش کئے گئے ہیں تاکہ بچے، بچیاں،اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں آسانی سے درست قرآن پاک پڑھنا سیکھ جائیں ۔ اس قاعدے میں ابتداء تمام حروف کے مخارج بیان کیے گئے ہیں۔ اور پھر 22 اسباق ہیں۔ جن میں حروف تہجی، مفردات ومرکبات، حرکات و تنوین، حروف مدہ و حروف لین، کھڑی حرکات، نون ساکن و میم ساکن کے قواعد، تفخیم و ترقیق کے قواعد، مدات اور نون قطنی وغیرہ کا بیان ہے۔ ہر سبق کے آغاز میں اس سبق سے متعلق قواعد کو بہت آسان الفاظ و انداز میں بیان کیا گیا ہے اور پھر ان کی مشق دی گئی ہے۔ اوربچوں کی آسانی کے لیے تمام قواعد کو بہ آسانی یاد کے لیے آخر میں 82 سوالات و جوابات دیے گئے ہیں۔ سیکھنے اور سمجھنے کو آسان بنانے کے لیے قاعدے میں مختلف کلرز بھی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اور پیپر بھی عمدہ کوالٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔ قرآن پاک کو درست مخارج و تجوید کے ساتھ پڑھنے کے لیے اس قاعدے کو خریدیں اور دوسروں کو بھی تحفہ دے کر ثواب دارین حاصل کریں ۔ مدنی قاعدہ کو پڑھانے کے لیے قاری صاحبان کے لیےمکتبۃ المدینہ نے "رہنمائے مدرسین" اور قرآن پاک حفظ و ناظرہ پڑھانے کے لئے "قرآن سیکھیں اور سیکھائیں" کتب بھی شائع کی ہیں۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 48 |
Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Qaidah |
Shoba: | Madarsa Tul Madina |
Item Weight (Grams): | 43 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 2022 |