’’مدنی قاعدہ ‘‘ قرآن پاک کوصحیح مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لیے ایک بنیادی اور ضروری کتاب ہے۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر مکتبۃ المدینہ نے اسے سندھی زبان میں بھی شائع کیا ہے۔ اس سندھی مدنی قاعدے میں الفاظ کو مختلف کلرز میں لکھا گیا ہے اور فونٹ بھی بڑا استعمال کیا گیا ہےاور پیپر بھی اچھی کوالٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اسے خاص طور پر بچوں کے لیے بنایا گیا ہے لیکن یہ بڑوں کے لیے بھی اتنا ہی مفید ہے۔ اس قاعدے میں قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے حوالے سے بنیادی قواعدو معلومات کو بہت ہی آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس میں چھوٹی اور بڑی عمر کے طلبہ وطالبات کیلئے تجوید کے بنیادی قواعد حتی الامکان آسان انداز میں پیش کئے گئے ہیں تاکہ بچے، بچیاں،اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں آسانی سے درست قرآن پاک پڑھنا سیکھ جائیں ۔ اس قاعدے میں ابتداء تمام حروف کے مخارج بیان کیے گئے ہیں۔ اور پھر 22 اسباق ہیں۔ جن میں حروف تہجی، مفردات ومرکبات، حرکات و تنوین، حروف مدہ و حروف لین، کھڑی حرکات، نون ساکن و میم ساکن کے قواعد، تفخیم و ترقیق کے قواعد، مدات اور نون قطنی وغیرہ کا بیان ہے۔ ہر سبق کے آغاز میں اس سبق سے متعلق قواعد کو بہت آسان الفاظ و انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ اوربچوں کی آسانی کے لیے تمام قواعد کو بہ آسانی یاد کے لیے آخر میں 82 سوالات و جوابات الگ سے دیے گئے ہیں۔ قرآن پاک کو درست مخارج و تجوید کے ساتھ پڑھنے کے لیے اس قاعدے کو خریدیں اور دوسروں کو بھی تحفہ دے کر ثواب دارین حاصل کریں ۔ مدنی قاعدہ کو پڑھانے کے لیے قاری صاحبان کے لیےمکتبۃ المدینہ نے "رہنمائے مدرسین" اور قرآن پاک حفظ و ناظرہ پڑھانے کے لئے "قرآن سیکھیں اور سیکھائیں" کتب بھی شائع کی ہیں۔ صوبہ سندھ کے رہنے والوں اور سندھی بولنے اور سمجھنے والوں کے لیے یہ قاعدہ بہت اہم ہے۔
Language: | Sindhi |
Book Pages: | 60 |
Dimensions (cm): | 20 x 16 |
Gender: | All |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | Qaidah |
Shoba: | Madarsa Tul Madina |
Item Weight (Grams): | 75 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 9th |
Edition Year: | 2023 |