مکتبۃ المدینہ کا شائع شدہ ترجمہ قرآن کنز العرفان اب ایک نئے انداز سے لفظی ترجمے کی صورت میں پیش خدمت ہے بنام "مَعْرِفَةُ الْقُرْان علی کنز العرفان" ۔یہ ترجمہ شیخ الحدیث ابو الصالح مفتی محمد قاسم قادری صاحب نے دورِ جدید کے تقاضوں کے عین مطابق کیا ہے۔ اس کی تین جلدیں ہیں اور ہر جلد میں دس سپاروں کا ترجمہ ہے۔ اس ترجمہ قرآن کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ترجمہ آسان فہم اور مستند ہے اور دوسرا یہ کہ اس ترجمہ میں قرآن مجید کے الفاظ اور ان کے ترجمے کو مختلف رنگوں کے ذریعے نمایاں کیا گیا ہے، جس سے قاری کے لیے سمجھنا نہایت آسان ہو جاتا ہے کہ کون سے عربی لفظ کا اردو ترجمہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر لفظی ترجمے کے ساتھ ساتھ با محاورہ ترجمہ بھی دیا گیا ہے، جو کہ تفسير "صراط الجنان" کے مطابق ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک اور خاصیت یہ ہے کہ یہ کتاب ہر مسلمان کے لیے قرآن فہمی میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس میں موقع بہ موقع عنوانات اور حواشی کا اضافہ کیا گیا ہے، جو کہ آیات کے مضامین کو واضح کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ بات بھی یاد رہے کہ ترجمہ کنز العرفان اعلی حضرت امام اہلسنت کے ترجمہ کنز الایمان کا آسان ورژن ہے۔
Language: | Arabic |
Book Pages: | 0 |
Dimensions (cm): | 24 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 04 Color |
Subject: | 3 Jild Set |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 4335 |
Binding Type: | Pin |
Edition: | 1st |
Edition Year: | 2024 |
Masha Allah Behtreen Tafseer e Quran