’’نیک بننے اور بنانے کا طریقہ ‘‘اس کتاب میں ایک عام مسلمان کے لیے نیک کاموں کے حوالے سے بہت اچھے انداز میں رہنمائی موجود ہے۔ اس کتاب میں وہ طریقے بیان کیے گئے ہیں جنہیں اپنا کے ایک مسلمان خود بھی نیک بن سکتا ہے اور قرآن پاک کے اس فرمان ’’امر بالمعروف ونہی عن المنکر ‘‘یعنی نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو ، پر عمل کر کے دوسروں کو بھی نیک بنا سکتا ہے ۔یہ کتاب پانچ ابواب (chapters)پر مشتمل ہے ۔ پہلے باب میں راہ خدا میں سفر کرنے کی اہمیت ، ترغیب کے لیے روایات وحکایات او ر فرامینِ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ ذکر کئے گئے ہیں ۔ نیز مدنی قافلے میں سفر کے حوالے سے رہنمائی ،امیر قافلہ اور شرکائے قافلہ کے لیے احتیاطیں اور ضروری نکات بھی ذکر کیےگئے ہیں ۔ دوسرے باب میں مدنی قافلے کے جدول پرتفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے جس میں نیتوں کی درستی ،درس وبیان،حلقہ جات اور تعلیم وتربیت کے اوقات کارکو تفصیلاً ذکر کیا گیا ہےاور جدول پر عمل کرنے کے فوائد بھی ذکر کئے گئے ہیں۔ تیسرے باب میں درس وبیان کی اہمیت ، برکات ،طریقۂ کار اور اقسام ومقاصد کے بیان کے ساتھ مدنی قافلے میں کیے جانے والے بیانات بھی درج کیے گئے ہیں ۔ چوتھے باب میں عصر اورمغرب کی نماز کے بعد کیے جانے والے مختلف بیانات ہیں، جو کہ اسلامی تعلیم وتربیت اور نیکی کی دعوت جیسے موضوعات پر مشتمل ہیں۔ پانچویں باب میں مدنی قافلے میں سکھائی جانےوالی مسنون دعائیں اور زندگی گزارنے کے لیےاچھے آداب اور اسلامی اخلاق ذکر کیے گئے ہیں ۔ یہ کتاب ہرایک مسلمان کے لیے فائدہ مند ہے۔تا کہ اس کتاب کے ذریعے وہ اپنی زندگی کو اللہ پاک کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزارنا سیکھے اور اپنے کردار سے معاشرے کو بہتر بنانے کی کوشش کرے ۔بالخصوص دعوت اسلامی سے منسلک ہر اسلامی بھائی کو اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے تا کہ وہ اچھے انداز سے دعوت اسلامی کے دینی کام سرانجام دے سکے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 696 |
Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Isalahi |
Shoba: | Madani Qafila |
Item Weight (Grams): | 760 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 0 |