قرآن مجید اللہ تعالی کی مبارک کتاب ہے۔ اس کتاب کا پڑھنا، پڑھانا ، سننا اور سنانا سب ثواب کا کام ہے۔ قرآن پاک کا ایک حرف پڑھنے پر 10 نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھے گا، اُس کو ایک نیکی ملے گی جو دس کے برابر ہوگی میں یہ نہیں کہتا ''الم'' ایک حرف ہے، بلکہ الف ایک حرف، لام ایک حرف اور میم ایک حرف ہے۔ (سنن الترمذی) قرآن پاک کی تلاوت کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے صحیح اعراب اور تلفظ کے ساتھ پڑھا جائے ۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر مکتبۃ المدینہ پیش کر رہا ہےقرآن پاک ورژن NI-12 جس کی درج ذیل خصوصیات ہے: • اس قرآن پاک کا سائز بڑا ہے جسے بچے اور بوڑھے بآسانی پڑھ سکتے ہیں۔ • الفاظ بڑے بڑے اور کھلے انداز میں لکھے گئے ہیں تا کہ تلاوت کے وقت غلطی کا امکان کم سے کم ہو۔ • کاغذ (Paper)سفید رنگ کا اورعمدہ کوالٹی کا استعمال کیا گیا ہے تا کہ تلاوت میں آسانی ہو۔ • بائنڈنگ مضبوط ہے۔ • پکڑنے اور اٹھانے میں وزن بہت کم ہے۔ اس قرآن پاک کے آغازمیں تلاوت ِ قرآن کے فضائل بھی شامل کیے گئے ہیں تا کہ پڑھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تلاوت کا شوق پیدا ہو۔ یہ قرآن پاک ہر گھر اور مدرسہ کی ضرورت ہے۔ اس قرآن پاک کو آپ اپنے مرحوم عزیز و اقارب کے لیے صدقہ جاریہ کے طور پر مساجد اور مدارس میں بھی رکھوا سکتے ہیں
Language: | Arabic |
Book Pages: | 549 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Nazra |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 955 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 0 |
Edition Year: | 0 |