قرآن پاک اللہ پاک کی آخری کتاب ہے۔ یہ آخری کتاب اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی ﷺ پر نازل ہوئی۔ اس کتاب کی جہاں بہت سی خصوصیات ہیں وہیں اس کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ کتاب بچے بچے کے دل میں محفوظ ہو جاتی ہے۔ یہ قرآن پاک کا معجز ہ ہے کہ اس کو حفظ کرنا بہت آسان ہے۔ قرآن پاک کو حفظ کرنے کی بے حد فضیلت ہے۔ حفظ القرآن کا سلسلہ نبی کریم ﷺ کے دور مبارک سے ہی چلا آ رہا ہے اور آج تک جاری و ساری ہے۔ قرآن پاک کو حفظ کرنے کے لیے جس طرح اچھے مدرسے اور قاری صاحب کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح اچھے قرآن پاک کی بھی ضرورت ہوتی ہے یعنی ایسا قرآن پاک جس کی چھپائی اور پرنٹنگ بہت عمدہ اور اچھی ہو۔ اس کی بائڈنگ مضبوط ہو۔ الفاظ بڑے بڑے اور کھلے انداز میں لکھے گئے ہوں تا کہ حفظ کرنے والے بچوں کو پڑھنے اور یاد کرنےمیں آسانی ہو۔قرآن پاک کا وزن بھی بہت زیادہ نہ ہو تا کہ اسے دیر تک پکڑنے میں سہولت ہو۔یہ تمام خصوصیات مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ قرآن پاک NI-26 میں موجود ہیں۔ اس کےساتھ ساتھ اس قرآن پاک کے ہر صفحے کی سولہ 16 لائنز ہیں جو کہ حفظِ قرآن کےاکثر مدارس میں رائج ہے۔ ان تمام خصوصیات کے علاوہ اس قرآن پاک کے آخر میں تجوید کے حوالے سے اہم اصول بھی بیان کیے گئے ہیں تا کہ حفظ قرآن کرنے والے بچے حفظ کرتے وقت ان اصولوں کا خیال رکھیں۔نیزیہ قرآن پاک ناظرہ پڑھنے والے طلباء کے لیے بھی اتنا ہی مفید ہے جتنا حفظ کرنے والوں کے لیے۔
Language: | Arabic |
Book Pages: | 549 |
Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Nazra |
Shoba: | Madarsa Tul Madina |
Item Weight (Grams): | 608 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 29th |
Edition Year: | 2023 |