سنّتِ نکاح ""تذکرۂ امیرِ اھلسنّت دامت برکاتہم العالیہ"" پندرہویں صدی کی عظیم روحانی شخصیت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی سیرت پر مبنی سلسلہ ہے۔ اس سلسلے کی تیسری قسط ""سنّتِ نکاح"" کے عنوان سے پیش کی جا رہی ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کی پیش کش یہ رسالہ 86 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں سنّتِ نکاح سے متعلق امیرِ اہلسنت کے شہزادے اور بنتِ عطار کی مثالیں، امیرِ اہلسنت کے مکتوبات، اور دیگر اہم باتیں شامل ہیں۔ رسالے ""سنّتِ نکاح"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: شادی سنّت ہے، نکاح کی نیتیں، برکت والا نکاح، شادی کا پہلا دعوت نامہ، شہزادۂ عطار کی شادی، بنتِ عطار کا جہیز، مدنی سہرے، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی اور معلوماتی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ اپنی اصلاح اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس رسالے کا مطالعہ ضرور کریں۔
| Available Stock: | 1317 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 86 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 65 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 7th |
| Edition Year: | 2017 |