"تربیتِ اولاد: قرآن و سنت کی روشنی میں اولاد کی تربیت پر رہنما کتاب آپ یقیناً چاہتے ہوں گے کہ آپ کی اولاد نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی آپ کے لیے ذریعۂ نجات بنے مگر کیسے؟ اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے مجلس المدینۃ العلمیۃ کی مرتب کردہ کتاب 'تربیتِ اولاد' کا مطالعہ کیجئے! 'تربیتِ اولاد' بچوں کی ذہنی اور فکری تربیت کے لیے مفید اور رہنمائی پر مبنی کتاب ہے۔ یہ کتاب والدین کو اسلامی تعلیمات و روایات کی روشنی میں بچوں کی بہترین پرورش کرنے کا طریقہ سکھاتی ہے۔ 188 صفحات پر مشتمل یہ کتاب تربیت کے بہت سے ایسے پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے جو عام طور پر نظر انداز کردیئے جاتے ہیں۔ کتاب میں شامل چند مضامین یہ ہیں: مثالی اولاد کیسی ہونی چاہیے، تربیتِ اولاد کی اہمیت، نکاح کے لیے اچھی اچھی نیتیں، پیدائش کے بعد کرنے والے کام، بچوں کو دودھ پلانے کی فضیلت، سنتیں اور آداب، بیٹے اور بیٹی سے یکساں سلوک، اور پرورش کے دیگر اہم پہلو۔ عوام الناس کی آسانی کے لیے کتاب کی تحریر انتہائی آسان اور با محاورہ ہے۔ تربیتِ اولاد اُن والدین کے لیے بہترین رہنما ہے جو اپنی اولاد کو اسلامی اخلاق و اقدار کے ساتھ پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 1561 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 188 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 190 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 16th |
| Edition Year: | 2021 |