"40 روحانی علاج مع طبی علاج: روحانی اور جسمانی مسائل کا حل ""40 روحانی علاج مع طبی علاج"" امیرِ اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم کا تحریر کردہ مشہور و معروف رسالہ ہے۔ اس رسالے کے اب تک 19 کامیاب ایڈیشن چھپ چکے ہیں اور دنیا بھر میں اردو بولنے اور سمجھںے والے اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے، اس مختصر لیکن انتہائی اثر انگیز رسالے میں ذہنی، جسمانی اور روحانی صحت سے متعلق اوراد و وظائف اور ان کے فوائد شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، ھوا اللہ الرحیم (ہر نماز کے بعد 7 بار پڑھا جانا)، یا اللہ (100 بار سوتے وقت پڑھنا)، یا ملک (روزانہ 90 پڑھنا)، یا قادر (وضو کے دوران اعضاء کو دھوتے وقت پڑھا جانا)، یا واجد (کھاتے وقت ہر لقمے کے ساتھ پڑھا جانا)، یا ماجد (10 بار پڑھ کر مشروب پر پھہونکنا)، اور دیگر ذکر و اذکار۔ ان کے علاوہ اس رسالے میں مختلف بیماریوں اور جسمانی مسائل، مثلاً: ہڈیوں اور جوڑوں کا درد، شوگر، بلڈ پریشر، فالج، لقوہ، وغیرہ سے متعلق طبی علاج بھی پیش کیے گئے ہیں۔ ""40 روحانی علاج مع طبی علاج"" 17 صفحات پر مشتمل ہے اور 1 رنگ کی پرنٹنگ میں شائع کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ انتہائی مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 6981 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 11.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Rohani Ilaj |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 22 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 19th |
| Edition Year: | 2024 |