سیرت مصطفی ﷺ پر یہ صدارتی ایوارڈ یافتہ کتاب خاص طور پر نوجوانوں کے لیے لکھی گئی ہے ،یہ مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ جامع بھی ہے ۔ اس کتاب میں کل 13 ابواب (Chapters) ہیں جن میں نبی کریم ﷺ کی ولادت سے لے کر رحلت تک کے تمام اہم واقعات کو بہت خوبصورتی سے بیان کیا گیاہے۔ اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ مختصر ہونے کے باوجود اس میں نبی کریم ﷺ کی زندگی کے تمام مراحل جیسا کہ ولادت، بچپن ، لڑکپن، جوانی اور اس کے بعد کے تقریبا ادوار کا احاطہ کیا گیا ہے۔صرف یہی نہیں بلکہ گیارہویں باب میں قرآن و حدیث سے ثابت شدہ آپ کے شمائل و فضائل بھی بیان کیے گئے ہیں۔ بارہویں باب میں آپ کے خاندان اور آپ سے متعلق مختلف اشیاء جیسا کہ آپ کی سواریاں، آپ کے ہتھیار اور اس طرح کی دیگر چیزوں پر مشتمل دلچسپ معلومات بیان کی گئی ہے۔اور تیرہویں باب میں آپ کی مکمل حیات مبارکہ کوصرف تین صفحات میں ایک خاکہ (Table )کی صورت میں بیان کیا گیا ہے۔ سیرت کی یہ کتاب ہر عمر کے افراد کے لیے یکساں طور پر مفید ہے اور سیرت النبی ﷺ کو سال بہ سال سمجھنے اور اہم واقعات کو جاننے کے لیے بے حد معاون ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 148 |
Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Seerat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 151 |
Binding Type: | Gum |
Edition: | 6th |
Edition Year: | 2023 |