کتاب " فیضانِ امہات المؤمنین" پیارے آقاﷺ کی ازواجِ مطہرات کی سیرت اور فضائل و مناقب کے بارے میں ہے۔ وہ خوش نصیب خواتین جنہیں رسول اللہﷺ نے شرفِ زوجیت سے نوازا قرآن کریم نے انہیں مؤمنوں کی مائیں قرار دیا ہے ارشادِ باری تعالیٰ ہے، ترجمہ: یہ نبیﷺ مسلمانوں کے ان کی جانوں سے زیادہ مالک ہیں اور ان کی بیویاں ان کی مائیں ہیں۔ (سورۃ الاحزاب آیت :6) رب ذوالجلال نے اپنے پیارے رسولﷺ کی ازواج کو بہترین اوصاف سے نوازا تھا، احکام شرع کی پاسداری، تقوی و پرہیزگاری، زہد و عبادت الغرض ایسے بے شمار اوصاف جو انہیں دنیا جہاں کی سب عورتوں سے نمایاں اور اونچے مقام پر فائز کر دیتے ہیں۔اور یہ درحقیقت آپﷺ کی صحبت کا ہی اثر تھا کہ انہیں اس قدر بلند مقام و مرتبہ حاصل ہوا۔ امہات المومنین کی زندگیاں مسلمان خواتین کے لئے اسوہ اور نمونہ ہیں،لہذا مسلمان خواتین کے لیے ان کی سیرت کو جاننا ضروری ہے۔ اور یہ کتاب اس ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ اس کتاب کو بارہ ابواب (chapters) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا باب اجتماعی طور پر تمام امہات المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنھن کے فضائل پر مشتمل ہے اور بقیہ گیارہ ابواب بالترتیب گیارہ امہات المؤمنین حضرت خدیجہ، حضرت سودہ، حضرت عائشہ، حضرت حفصہ ،حضرت زینب بنت خزیمہ، حضرت امّ سلمہ ، حضرت زینب بنت جحش، حضرت جویریہ، حضرت امّ حبیبہ، حضرت صفیہ اور حضرت میمونہ رضی اللہ تعالی عنھن کی سیرت طیبہ پر مشتمل ہیں۔ اس کتاب کے مطالعہ سے مسلمانوں کے دلوں میں امہات المؤمنین کا مقام و مرتبہ اور ان کی عظمت مزید اُجاگر ہوگی اور بالخصوص خواتین میں عمل کا جذبہ بیدار ہوگا۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 367 |
Dimensions (cm): | 22.5 x 14.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Seerat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 394 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 9th |
Edition Year: | 2024 |