’’ سیرت الانبیاء‘‘انبیاءومرسلین علیہم السلام کی پاکیزہ سیرتوں اور ان کی قوموں کے احوال پر مشتمل بہترین اور مستند کتاب ہے ۔ اس کتاب میں 33 انبیائے کرام علیہم السلام کی سیرت کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔ اس کتاب میں ہر نبی کی سیرت بیان کرنے سے پہلے ابتدا میں ٹائٹل پیج لگایا گیا ہے جس میں کئی مبارک اور عبرت انگیز مقامات کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں انبیائے کرام علیہم السلام سے متعلق آیات اور احادیث کو الگ الگ باب (chapter) میں ذکر کیا گیا ہے اور انبیائے کرام علیہم السلام کی سیرتوں کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے جس سے قاری کو فہمِ قرآن کے ساتھ ساتھ احادیث کا علم بھی حاصل ہوتا ہے۔گزشتہ اقوام میں پائی جانے والی خرابیاں اور ان پر آنے والے عذاب کی تفصیل نیز درس و نصیحت پر مشتمل نکات بھی اس کتاب میں موجود ہیں ۔ کتاب ’’سیرت الانبیاء‘‘ میں جگہ جگہ عقائد بھی بیان کیے گئے ہیں ۔اسی طرح آیاتِ قرآنیہ سے ثابت ہونے والے بہت سے فقہی مسائل بھی بیان کیے گئے ہیں۔ انبیائے کرام کی سیرتوں کے ضمن میں ان کی سنتیں بھی بیان کی گئی ہیں ۔ ہر نبی کی خصوصیت اور ان پر ہونے والے انعامات کے ساتھ ساتھ موجودہ زمانے میں انبیائے کرام کی سیرتوں پر ہونے والے اعتراضات کے جوابات بھی اس کتاب کا حصہ ہیں۔ کتاب کے آخر میں انبیائے کرام علیہم السلام کی وہ دعائیں جو قرآن کریم میں مذکور ہیں ، انہیں علیحدہ باب میں ذکر کیا گیا ہے۔ حضرت سفیان بن عیینہ علیہ الرحمۃ کا فرمان ہے : ’’عند ذکر الصالحین تنزل الرحمۃ‘‘ یعنی صالحین کے ذکر کے وقت رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔لہذا اس کتاب کا مطالعہ جہاں علم دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، وہیں رحمتوں کے نزول کا بھی سبب ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 869 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 02 Color |
Subject: | Seerat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 1550 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 1st |
Edition Year: | 2020 |