یوں تو تمام صحابہ کرام ہدایت یافتہ اور ہدایت کی طرف لے جانے والے ہیں لیکن خلفائے راشدین اس معاملے میں سب سے زیادہ ممتاز ہیں۔ چنانچہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی کے ’’علیکم بسنتی و سنۃ الخلفاء الراشدین المھدیین۔"(ابوادؤد:۲/۲۷۹) ترجمہ: میری سنت کو لازم پکڑو اور خلفاء راشدین کی سنت کو جو ہدایت یافتہ ہیں۔ جو اقوام اسلاف کی سیرت کو اپنے لئے مشعل راہ نہیں بناتی وہ ذلت کے گڑھے میں گر جاتی ہیں۔ آج مسلمانوں نے صحابہ کرام اور بالخصوص خلفائے راشدین کی سیرت کو اپنانا چھوڑ دیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ وہ انتہائی تیزی سے بے عملی کی طرف جا رہے ہیں۔ اسی لئے علمائے کرام "صحابہ کرام اور اولیاء عظام" کی سیرت پر کتابیں لکھتے آرہے ہیں تا کہ امت کا تعلق اسلاف کے ساتھ قائم رہے۔ انہیں میں فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی صاحب ہیں جنہوں نے مستند روایت کی روشنی میں خلفائے راشدین کی سیرت پر کتاب لکھی۔ خلفائے راشدین سے مراد وہ چار خلیفہ ہیں جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مسلمانوں کے رہنما بنے۔ خلفائے راشدین کے نام یہ ہیں: خلیفہ اول: حضرت ابو بکر صدیق (رضی اللہ عنہ) خلیفہ دوم: حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) خلیفہ سوم: حضرت عثمان بن عفان (رضی اللہ عنہ) خلیفہ چہارم: حضرت علی بن ابی طالب (رضی اللہ عنہ) اور ان چاروں کی خلافت کو خلافت راشدہ کہا جاتا ہے۔ الحمدللہ دعوت اسلامی کی مجلس المدینہ العلمیہ کے شعبہ درسی کتب نے کتاب "خلفائے راشدین" پر بہترین انداز میں کام کیا جس کی خصوصیات درج ذیل ہے۔ (١) کتابت اور پروف ریڈنگ کی اغلاط کو دور کیا گیا ہے۔ (٢) احادیث اور عربی عبارت کو علیحدہ فونٹ سے واضح کیا گیا ہے۔ (٣) کچھ ضروری مقامات کی حاشیہ میں وضاحت کی گئی ہے۔ (٤) یہ کتاب چونکہ تنظیم المدارس کے نصاب میں بھی شامل ہے لہذا طلباء کی آسانی کے لئے ابواب کے آخر میں مشق کا اضافہ کیا گیا ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 339 |
Dimensions (cm): | 21.5 x 14 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Seerat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 396 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 6th |
Edition Year: | 2022 |