اس کتاب میں سیرت النبی ﷺ کے ضروری مضامین کو بڑی جامعیت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو مصنف نے اکیس ابواب (Chapters) میں تقسیم کیا ہے۔ ابتدا میں سیرت کے معنی و مفہوم پر گفتگو کی گئی ہے پھر سرزمینِ عرب اور حجاز مقدس کے حالات پر بہت اہم گفتگو کی گئی ہے۔ پھر حضور تاجدار دو عالم ﷺ کی مکی زندگی کو بیان کیا ہے جس میں آپ ﷺ کی خاندانی شرافت و نسب نامے کا بیان شامل ہے اور آپ کے آباء و اجداد کے بھی مختصر احوال مذکور ہیں۔ پھر آپ ﷺکے معصوم بچپن سے لے کر نزول وحی تک کے احوال مرتب کیے گئے ہیں ۔نیز اعلان نبوت سے بیعت عقبہ تک کے واقعات کو بہت احسن انداز سے بیان کیا ہے۔ اس کتاب کی یہ خصوصیت ہے کہ اس میں سیرت النبی ﷺ کے واقعات کو ہجری سالوں کی ترتیب کے لحاظ سے بہت خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ نیز کس ہجری میں کون سے احکامات نازل ہوئے ہیں اس کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ اس میں شمائل و خصائل نبوی ﷺ ، اخلاق نبوی ، طب نبوی اور پیغمبری دعائیں بھی شامل ہیں۔مزید یہ کہ انیسواں باب امہات المؤمنین، آپ ﷺ کی باندیاں، اولادِ اطہار اور متعلقینِ رسالت ﷺ کے بارے میں ہے۔اور بیسواں باب معجزات نبوی پر مشتمل ہے ۔ آخری باب میں امت پر حضورﷺ کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے جس میں درود شریف اور وسیلہ جیسے اہم موضوع پر بھی بحث شامل ہے۔ یہ کتاب سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے ایک جامع کتاب ہے جس کے مطالعہ کے بعد قاری نبی کریمﷺ کی سیرت کے تمام پہلوؤں سے متعارف ہوجاتا ہے۔ بطور مسلمان ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے نبی ﷺ کی سیرت کو جانیں اور اسے عام کریں اور اس کےلیے یہ کتاب ایک بہترین انتخاب ہے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 873 |
Dimensions (cm): | 14 x 12.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Seerat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 860 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 15th |
Edition Year: | 2023 |