ازواج مطہرات میں سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو کئی اعتبار سے خصوصیت حاصل ہے۔ آپ صحابہ کرام کےمابین علمی وسعت کے اعتبار سے بھی ایک امتیازی شان رکھتی ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نجی زندگی کے احوال و معاملات کو امت تک آپ نے اس انداز میں پہنچایا کہ کوئی گوشہ نا مکمل نہیں رہا۔ یہ کتاب "فیضانِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا "آپ کی سیرت کے انہی پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے ۔ 608 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی سیرت پر لکھی گئی اردو زَبان کی جامِع ترین کتاب ہے۔ اس کتاب کی خصوصیات درج ذیل ہیں: (١) اس کتاب میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی سیرتِ پاک کو 23 عنوانات کے تحت قراٰن و حدیث اور محدّثین کی وضاحت کی روشنی میں مُدَلَّل انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ جن میں آپ کا ذوقِ عِبَادت، عشقِ رسول، تواضع و انکساری، بطور مُفَسِّرہ، محدثہ اور مُفْتِیہ آپ کی سیرت، آپ کا نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرنا اور آپ کے اُمورِ خانہ داری وغیرہ شامِل ہیں۔ (٢)حضرتِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی مُبَارَک زِندگی کا اہم اور تاریخی واقعہ ”واقعۂ افک“ ہے، جس کا بیان قراٰنِ مجید، پارہ 18 سورۃ النّور کی آیات میں مفصّل طور پر ہوا ہے، یہ واقعہ اور اس کے تاریخی حقائق کو بطورِ خاص کتاب میں شامل کیا گیا ہے (٣) اس کے عِلاوہ 46 حِکَایات اور عقائد و اعمال کی اصلاح کے بہت سارے مضامین بھی ضِمناً ذِکر ہوئے ہیں۔ (٤) یہ کتاب بطورِ خاص اسلامی بہنوں کے لئے تحریر کی گئی ہے۔ لیکن اسلامی بھائیوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔ (5) اس کتاب میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں صِرف معلومات دینے پر اکتفا نہیں کیا گیا بلکہ اسلامی بہنوں کی اخلاقی اور عملی تربیَت کے لئے ان کی سیرت سے حاصِل ہونے والے مدنی پھول بھی ذِکر کئے گئے ہیں۔ (٦) زبان بہت سادہ اور آسان ہے تاکہ ہر ایک آسانی سے مطالعہ کر سکے۔
Language: | Urdu |
Book Pages: | 608 |
Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
Gender: | All |
Printing Type: | 01 Color |
Subject: | Seerat |
Shoba: | General |
Item Weight (Grams): | 915 |
Binding Type: | Hard |
Edition: | 5th |
Edition Year: | 2021 |