"آنسوؤں کا دریا (مجلّد): امام ابن جوزی کی بے مثال تصنیف آنسوؤں کا دریا، معروف عالم دین امام ابوالفرج عبدالرحمن بن جوزی کی ایک شہرہ آفاق روحانی اور اصلاحی تصنیف، 'بحرالدموع"" کا اردو ترجمہ ہے, جسے مجلس المدینۃ العلمیہ کے ذیلی شعبہ، مجلس تراجم نے مرتب کیا ہے۔ 303 صفحات پر مشتمل یہ ہارڈ کور کتاب اصلاح کی بنیادی ضروریات، مثلاً: توبہ، تقویٰ، اور اللہ کے خوف کے موضوعات پر گہری بصیرت فراہم کرتی ہے۔ امام ابن جوزی نے کتاب ،'آنسوؤں کا دریا'میں ایمان کو تازہ کرنے والی حکایات اور نصیحتوں کو جمع کیا ہے جو پڑھنے والے کو اپنے اعمال پر غور و فکر کرنے اور اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہ کتاب دل کو پگھلانے اور آنسو بہانے والے مضامین سےمزین ہے۔ مضامین، مثلاً: جنت کی حوروں کا کلام، فرشتے کی صدائیں، گناہوں کا انجام، غفلت سے بیداری، وغیرہ یہ مضامین نفس میں پاکیزگی اور گناہوں سے دوری پیدا کرتے ہیں۔ ایک رنگ کی واضح طباعت اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ یہ کتاب ہر اس مسلمان کے لیے لازمی ہے جو دنیا کی لذت سے دور ہو نا چاہےاور روحانی طور پر مضبوط ہونا چاہتا ہو۔ وہ لوگ جوخالص توبہ کے ذریعے اللہ پاک کا قرب حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، انکے لیے آنسوؤں کا دریا ایک لازوال خزانہ ہے ۔ مسلمانوں کو آخرت کی تیاری کی طرف مائل کرنے والی یہ کتاب، مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 216 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 303 |
| Dimensions (cm): | 21.5 x 14.2 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 330 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 8th |
| Edition Year: | 2021 |