"رہنمائے مدرسین: قاعدہ پڑھانے والوں کے لیے مفید رسالہ رسالہ ""رہنمائے مدرسین"" خاص طور پر مساجد، مدرسوں، تعلیمی اداروں اور گھروں پر جا کر قاعدہ پڑھانے والوں کے لیے ایک بہترین گائیڈ ہے۔ اس رسالے میں مدرسین کی آسانی اور یاد دہانی کے لیے بنیادی اسباق شامل کیے گئے ہیں تاکہ بچوں کو پڑھاتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا جائے کے کس سبق کو کب اور کیسے پڑھانا ہے۔ ""رہنمائے مدرسین"" میں 22 اسباق شامل ہیں جو حروف کی پہچان ، ادائیگی اور تجوید کے دیگر عوامل (حرکات، تشدید، تنوین، مد، وقف، وغیرہ) کے ساتھ ساتھ تلاوتِ قرآن کے بنیادی قواعد سکھاتے ہیں۔ ان اسباق میں سے چند کے نام یہ ہیں: حروف مفردات، حروف مرکبات، حرکات، تنوین، حروف مدہ، کھڑی حرکات، حروف لین، جزم، نون ساکن اور تنوین، وغیرہ۔ ہر سبق کے تحت اسے پڑھانے کا طریقہ، ترتیب، قواعد اور امتحان کی ترکیب شامل کی گئی ہے۔ رسالے کے آخری صفحات میں مدرسین کے لیے خصوصی نصیحتیں اور سوال جواب شامل کیے گئے ہیں۔ ""رہنمائے مدرسین"" میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کے تدریس کے دوران طلبہ پر سختی نہ کی جائے بلکہ جہاں تک ممکن ہو سکے محبت و شفقت سے پڑھایا جائے۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کی پیش کش، 87 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 468 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 87 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | Teachers |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | Madarsa Tul Madina |
| Item Weight (Grams): | 90 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 14th |
| Edition Year: | 2023 |