"اے لوگو: اللہ کا مخلوق سے کلام کتاب ''اے لوگو'' ایک بے مثال کتاب ہے جسے مفتی محمد قاسم قادری عطاری مدظلہ العالی نے تحریر کیا ہے جس میں آپ نے قرآن پاک میں موجود وہ تمام آیات ایک جگہ جمع کی ہیں جن میں اللہ پاک نے اے لوگو کہہ کر تمام لوگوں کو مخاطب کیا ہے ۔ 324 صفحات پر مشتمل یہ کتاب مسلمانوں کواللہ تعالیٰ اور اسکی مخلوق سے متعلق ذمہ داریوں اور فرائض کی یاد دہانی کراتی ہے۔ کتاب ''اے لوگو'' میں ایمان کو مضبوط کرنے، اچھے اخلاق اپنانے اور زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی رہنمائی کی گئی ہے۔ '' اے لوگو'' ایک ایسی کتاب ہے جو ہر مسلمان کو زندگی کا مقصد، ذمہ داری اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے نہایت سادہ اور مؤثر انداز میں بتایا ہے کہ ایک مسلمان کس طرح اپنی عبادات کو بہتر بنا سکتا ہے اور دوسروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کر سکتا ہے۔ وہ آیات جن میں ""اے لوگوں"" کے الفاظ آتے ہیں، انکی تفسیر اور تفصیلی احکام اس کتاب میں شامل کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب ہر اس شخص کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے جو یہ جاننا چاہتا ہے کہ اللہ پاک نے تمام لوگوں کو مخاطب کر کہ کیا ارشاد اور ہر اس شخص کیلئے ضروری ہے جو اپنے ایمان اور کردار کو نکھارنا چاہتا ہے۔ یہ کتاب ہارڈ کوور اور دو رنگوں کی پرنٹنگ کے ساتھ شائع کی گئی ہے، جو اسے پائیدار اور بار بار مطالعے کے قابل بناتی ہے۔ یہ ذاتی مطالعے کے ساتھ ساتھ اجتماعی درس کے لیے بھی مفید ہے۔ "
| Available Stock: | 1838 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 324 |
| Dimensions (cm): | 24 X 17 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 515 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |