"بدشگونی: توہم پرستی پر جامع کتاب بدشگونی ایک اہم کتاب ہے جسے مجلس المدینہ العلمیہ نے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں اسلامی نقطہ نظر سے بد شگونی اور منحوسیت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کے بد شگونی کیو ہوتی ہے اور یہ ایمان کے لیے کیوں نقصان دہ ہے۔ 126 صفحات پر مشتمل یہ کتاب وضاحت کرتی ہے کہ بدشگونی انسان کے توکل کو کم کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ پر اعتماد کو کمزور کر دیتی ہے۔ ""بدشگونی"" میں غیر اسلامی عقائد سے بچنے اور درست اسلامی عقیدہ اپنانے کی رہنمائی دی گئی ہے۔ اس کتاب میں بد شگونی سے متعلق بہت سے عنوانات شامل ہیں، مثلاً: منحوس کون ہے؟، شگون کی اقسام، بد شگونی کی مختلف شکلیں، بھیانک نتائج اور دیگر عنوانات۔ اس کتاب میں پرانی قوموں اور ان کے کمزور اعتقاد کا ذکر بھی کیا گیا ہے اور بہت سے توہمات کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔ یہ کتاب مضبوط بائنڈ اور ایک رنگ کی پرنٹنگ میں شائع کی گئی ہے، جو اسے ہلکی اور باقاعدہ مطالعے کے لیے آسان بناتی ہے۔ جواپنے عقائد کو صحیح کرنا چاہتے ہیں اور اللہ پر اپنے یقین کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے ''بدشگونی'' ایک لازمی کتاب ہے۔"
| Available Stock: | 2619 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 126 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Tasawwuf |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 130 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 9th |
| Edition Year: | 2019 |