"ولایت کا آسان راستہ (تصورِ شیخ): طریقت سے ولایت کا سفر کیا تصورِ شیخ بدعت اور گناہ ہے؟ یہ جاننے کے لیے مطالعہ کیجیے کتاب ''ولایت کا آسان راستہ'' ۔ تصورِ شیخ کا عمل بزرگانِ دین رحمھم اللہ اجمعین سے چلا آرہا ہے، اور اس کے طریقے بھی ان کی کتابوں میں موجود ہیں۔ یہ بہت اچھا عمل ہے لیکن اکثر و بیشتر شیطانی وسوسوں میں آ کر لوگ اس عمل کو غلط سمجھتے ہیں۔ شیطان کی ان چالوں کو ختم کرنے اور مسلمانوں کے عقائد کی اصلاح کرنے کے غرض سے امامِ اہلسنت الشاہ احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرحمن نے رسالہ ""الیاقتۃالواسطۃ فی قلب عقد الرابطۃ"" تحریر فرمایا اور دلائل کے ساتھ ان وسوسوں کا جواب دیا۔ اس رسالے کا آسان اور با محاورہ اُردو ترجمہ شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم قادری عطاری مد ظلہ العالی نے کیا اور ترجمہ کا نام ''ولایت کا آسان راستہ: تصورِ شیخ'' تجویز کیا گیا۔ اس مترجم میں حسبِ ضرورت آسان وضاحتیں اور تشریحات شامل ہیں تاکہ دورِ حاضر کے پڑھنے والوں کو تصور شیخ کے اصول اور مقاصد صحیح طرح سے سمجھ آ سکیں۔ کتاب ''ولایت کا آسان راستہ'' 112 صفحات پر مشتمل ایک مختصر مگر جامع رسالہ ہے۔ اس میں تصورِ شیخ کے عمل، اس کا طریقہ ، اہمیت اور روحانی فوائد بیان کیے گئے ہیں۔ اس کتاب میں تصورِ شیخ سے جڑے ہر اعتراض اور غلط فہمی کا تشفی بخش جواب بھی دیا گیا ہے۔ یہ رسالہ مریدین کے لیے ایک قیمتی رہنما ہے۔ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 2582 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 112 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Tasawwuf |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 115 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2016 |