"فیضانِ نماز - انگلش ایڈیشن - [جنت کی کنجی] اپنی نماز کو بہتر بنائیں کتاب فیضانِ نماز: The Key to Paradise کے ساتھ۔ یہ جامع کتاب، جو مجلس المدینۃ العلمیہ (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ اہتمام مرتب کی گئی ہے، نماز (صلوٰۃ) کا مکمل طریقہ اور اس کے روحانی فوائد سکھاتی ہے۔ جس کا مجلس تراجم نے انگلش ترجمہ کیا ہے ۔ یہ کتاب اسلام کے اس بنیادی رکن کو آسان انداز میں سمجھاتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اس کتاب میں نماز کے تقریباً ہر پہلو پرتفصیل کے ساتھ معلومات دی گئی ہیں۔ نماز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اس کتاب میں کئی اہم عنوانات شامل کیے گئے ہیں، جیسے نماز نہ پڑھنے کی سزائیں، سجدے کے فضائل، باجماعت نماز کے فضائل، نماز سے متعلق 86 حکایات اوردیگر مفید موضوعات۔ کتاب ""فیضانِ نماز(انگلش)"" 582 صفحات پر مشتمل ایک بہترین رہنما ہے۔ پڑھنے میں آسانی کے لیے اسے دو رنگوں میں چھاپا گیا ہے، جس سے سرخیاں، ذیلی عنوانات اور ٹیکسٹ الگ نظر آتے ہیں، تاکہ پڑھنے والا کسی الجھن کا شکار نہ ہو۔ کتاب کی مضبوط بائنڈنگ اسے پائیدار بناتی ہے، تاکہ پڑھنے والا بار بارمطالعہ کر سکے۔ کتاب ""فیضانِ نماز(انگلش)"" روزمرہ کی رہنمائی کے لیے ایک بہترین کتاب ہے اور ہر اسلامی کتب خانے کے لیے قیمتی اضافہ ہے۔"
| Available Stock: | 2080 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 582 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Namaz Ka Tareeqa o Masail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 965 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 4th |
| Edition Year: | 2023 |