"نماز کا طریقہ: نماز ادا کرنے کے لیے مکمل گائیڈ ""نماز کا طریقہ"" ایک جامع اور آسان فہم کتاب ہے جس کے ذریعے ہر مسلمان بآسانی نماز کی صحیح ادائیگی سیکھ سکتا ہے۔ یہ کتاب 120 صفحات پر مشتمل ہلکی پھلکی اور بار بار پڑھنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ 'نماز کا طریقہ' نہ صرف نئے سیکھنے والوں کے لیے مفید ہے بلکہ ان لوگوں کے لیے بھی بہترین ہے جو اپنی نماز کی غلطیاں سدھارنا چاہتے ہیں۔ انکے علاوہ نماز نہ پڑھنے والوں یا نماز کی پابندی نہ کرنے والوں کے لیےبھی یہ کتاب بہترین رہنمائی کرتی ہے۔ امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے اس کتاب میں نماز کی اہمیت، نمازی کے فضائل، بے نمازی کے لیے وعیدیں، نماز کے بنیادی مسائل، اور دیگر اہم باتیں بیان کی ہیں، اور کم و بیش 160 عنوانات شامل کیے ہیں۔ کتاب کے چند عنوانات یہ ہیں: قیامت کا سب سے پہلا سوال، نمازی کے لیے نور، نماز کا چور، نماز کی 6 شرائط، نماز کے 7 فرائض، 30 سے زائد واجبات، نماز کی تقریباً 95 سنتیں، اور دیگر عنوانات۔ ان عنوانات کے تحت قرآنی آیات (ترجمہ کے ساتھ)، احادیث مبارکہ، حکایات، وغیرہ شامل کر کے پڑھنے والوں کے لیے آسان انداز میں پیش کیا گیا ہے۔یہ کتاب خود بھی پڑھیں اور اپنے خاندان، عزیز و اقارب اور دوستوں کو بھی تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 6608 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 120 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Namaz Ka Tareeqa o Masail |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 121 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2021 |