"فکر مدینہ: روزانہ کی خود احتسابی اور آخرت کی فکر پیدا کرنے کا عملی رہنما مجلس المدینۃ العلمیہ کی مرتب کردہ کتاب فکر مدینہ ہر مسلمان کی زندگی میں روحانی غور و فکر اور روزانہ کی خود احتسابی (محاسبہ) کو فروغ دینے کے لیے ایک عملی رہنما ہے۔ اس کتاب میں محاسبہ کی ضرورت، اہمیت اور اس کا طریقہ تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ بزرگانِ دین رحمھم اللہ المبین کے 100 سے زائد واقعات بھی شامل کیا گئے ہیں، جن میں 41 حکایاتِ عطاریہ بھی شامل ہیں۔ فکرِ مدینہ میں بہت سے عنوانات شامل ہیں، جو انسان کو اپنی روحانی اور جسمانی حالت پر غور فکر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ مثلاً: قیامت میں ہمارے اعمال ہمارے سامنے لائے جائیں گے، اپنا نامہء اعمال پڑھ کر سنانا ہوگا، زبان کے بارے مین فکرِ مدینہ، قبر پر کھڑے ہو کر فکرِ مدینہ، جمعہ اور عیدین پر فکرِ مدینہ اور دیگر عنوانات۔ ان عنوانات کو پڑھنے اور ان پر عمل کرنے سے انسان نہ صرف دنیاوی خواھشات پر قابو پا سکتا ہے بلکہ اپنی عاقبت بھی سنوار سکتا ہے۔ 1 رنگ کا مضبوط بائنڈ ایڈیشن اپنے ہلکے پھلکے وزن اور مناسب سائز کی وجہ سے سفر میں بھی ساتھ رکھا جا سکتا ہے، جس سے دن بھر میں فوری غور و فکر کے لیے آسانی ہوتی ہے۔ خوفِ خدا پیدا کرنے اور گناہوں کو ترک کرنے میں مفید، یہ کتاب انتہائی مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 8486 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 164 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islah-e-Aamal |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 170 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 4th |
| Edition Year: | 2016 |