"Call to Righteousness | نیکی کی دعوت (انگلش): فیضانِ سنت جلد 2 کا ترجمہ امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم عالیہ کی تحریر کردہ 'فیضانِ سنت' دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کتاب کی متعدد جلدیں اور مختلف زبانوں میں تراجم کئے جا چکے ہیں۔ زیرِ نظر کتاب ""Call to Righteousness"" مجلس المدینۃ العلمیۃ کی مرتب کردہ 'فیضانِ سنت جلد 2' کا انگلش ترجمہ ہے۔ اس اصلاحی اور نیکیوں کی ترغیب دلانے والی کتاب، Call to Righteousness میں تقریباً 125 قرآنی آیات، 249 احادیثِ نبوی ﷺ اور 164 سے زیادہ حکایات، حکمت کے موتی اور شرعی و فقہی احکام شامل ہیں۔ مجلس تراجم، دعوت اسلامی کی جانب سے انگریزی میں ترجمہ کردہ یہ کتاب مساجد، مدرسوں اور گھروں میں درس دینے والے مبلغین و مبلغات اور عام پڑھنے والوں کے لیے ایک بہترین رہنما ہے۔ اس کتاب میں بہت سے عنوانات ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں: جنت کے باغات، زہر میں بجھے شیطان کے تیر، خودکشی کی سزا، غیر شرعی محبت کے نقصانات، ریاکاری کی 80 مثالیں، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی 41 نیّتیں، وغیرہ۔ کتاب'نیکی کی دعوت (انگلش)' 592 صفحات پر مشتمل ہے اور 2 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ شائع کی گئی ہے تا کہ پڑھنے میں آسانی ہو اور بار بار مطالعہ کیا جاسکے۔ مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1588 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 592 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islah-e-Aamal |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 1030 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2016 |