"نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں: ایک بہترین اصلاحی کتاب فقیہ ابواللیث نصر بن محمد سمرقندی کی تالیف کردہ کتاب ""قرة العيون ومفرح القلب المحزون (ترجمہ بنام نیکیوں کی جزائیں گناہوں کی سزائیں)"" انسان کے اعمال کے روحانی نتائج پر روشنی ڈالتی ہے۔ اس کتاب میں نیکیوں کے اجر اور گناہوں کی سزاؤں سے متعلق قرآنی آیات ، احادیث اور حکایات پیش کی گئی ہیں ۔ اس کتاب کا بامحاورہ ترجمہ اور تشریح ""نیکیوں کی جزائیں اور گناہوں کی سزائیں"" کے نام سے مجلس المدینۃ العلمیہ نے مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب خود احتسابی اور فکر آخرت کی سوچ پیدا کرتی ہے۔ 146 صفحات پر مشتمل یہ کتاب 2 حصوں میں تقسیم کی گئی ہے: پہلے حصے میں مختلف گناہوں اور ان کے عذابات کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ دوسرے حصّے میں جنت کا بیان ہے۔ گناہوں کو 10 ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے تحت متعدد قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور حکایات پیش کی گئیں ہیں، مثلاً: بے نمازی کی سزا، شرابی کی سزا، زانی کی سزا، لوطی کی سزا، سود خور کی سزا، زکوٰۃ ادا نا کرنے والے کی سزا، والدین کے نافرمان کی سزا، وغیرہ۔ دوسرے حصے میں نیکیوں کی ترغیب دینے کے لیے 23 مختصر عنوانات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ مضبوط بائنڈ، 1 رنگ کا ایڈیشن روحانی غور و فکر کے لیے مفید ہے۔ مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 1192 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 146 |
| Dimensions (cm): | 21.5 X 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islah-e-Aamal |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 140 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 8th |
| Edition Year: | 2016 |