"انفرادی کوشش: نیکی کی دعوت عام کرنے کی رہنما کتاب کتاب ""انفرادی کوشش"" دعوتِ اسلامی کےبنیادی اصول پر مبنی ہے۔ مجلس المدینۃالعلمیہ کی مرتب کردہ اس کتاب میں دین کی دعوت دوسروں تک پہنچانے کے اصول و ضوابط درج ہیں۔ دینِ اسلام کی خدمت اور نیکی کی دعوت پھیلانے والوں کے لیے اس کتاب میں 25 حکایاتِ عطاریہ بھی شامل کی گئی ہیں۔ 200 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں بہت سے عنوانات شامل ہیں، مثلاً: نیکی کی دعوت دینے کے فضائل، نیکی کی دعوت پھیلانے کا طریقہ، انفرادی کوشش کی اہمیت اور طریقہ، رسولِ اکرام ﷺ کی انفرادی کوشش کے واقعات، اکابرین کی انفرادی کوشش کے 99 واقعات، انفرادی کوشش کی راہ میں رکاوٹیں اور ان کا حل وغیرہ۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سے عنوانات کے ذریعے لوگوں کو دعوتِ دین کوعام کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ کتاب ’انفرادی کوشش‘ کی سادہ پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ اسے بار بار مطالعے اور سفر کے دوران پڑھنے کے لیے مفید بناتی ہے۔ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی تحفہ کے طور پر پیش کریں۔ یہ کتاب مکتبۃ المدینہ کی شاپس اور ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 2159 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 200 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 180 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 3rd |
| Edition Year: | 2012 |