"اصلاح کے مدنی پھول (نیا ایڈیشن): خود اصلاح کے موتی ""اصلاح کے مدنی پھول"" کی یہ نئی اشاعت مجلس المدینۃ العلمیہ کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ یہ کتاب دراصل بیانت کرنے والے مبلغین اور مبلغات کی رہنمائی کے لیے تیار کی گئی ہے، اور اس سلسلے میں اس کتاب میں 25 بیانات شامل کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب سکھاتی ہے کہ دینِ اسلام کی دعوت دینے والوں اور بیانات کرنے والوں کو کن اہم باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اور کن باتوں سے بچنا چاہیے۔ اسی حوالے سے اس مجموعہ بیانات میں سستی کے نقصانات، محبتِ مرشد کے تنظیمی فوائد، ہفتہ وار اجتماع بڑھانے، مدنی قافلہ تیار کرنے اور عاجزانہ شخصیت اپنانے سے متعلق انتہائی اہم باتیں شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب میں عدل و انصاف، حبّ جاہ، صبر کی برکتیں، سیکھنے کا جذبہ، گھر میں مدنی ماحول بنانے کا طریقہ جیسے بہت سے علمی بیانات اور مشورے شامل ہیں۔ کتاب ’اصلاح کے مدنی پھول‘ 372 صفحات پر مشتمل ہے اور ہر اس شخص کی رہنمائی کرتی ہے جو اپنے گھر، خاندان، مسجد یا معاشرے کو قرآن و سنت کی روشنی سے منور کرنا چاہتا ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیہ کی پیشکش، 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ یہ کتاب انتہائی مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہی۔ آن لائن خریدیں یا ہماری برانچ سے حاصل کریں۔"
| Available Stock: | 316 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 372 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 450 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2019 |