"قبر کی ہولناکیاں رسالہ ""قبر کی ہولناکیاں"" امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ایک اصلاحی بیان کی تحریری شکل ہے۔ یہ بیان کتاب ""فیضانِ بیانات عطار"" میں موجود ہے اور اب مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ مطالعہ“ کی جانب سے اسے جداگانہ رسالے کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ رسالہ ""قبر کی ہولناکیاں"" 17 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآن و حدیث اور بزرگانِ دین کے اقوال و افعال کی مدد سے قبر کی سختیاں بیان کی گئی ہیں۔ اس رسالے کے چند عنوانات یہ ہیں: دِل پر سیاہ نقطہ، قبر روزانہ پانچ بار پکارتی ہے، قبر میں آگ بھڑکا دی گئی، پیشاب سے نہ بچنے والے كی قبر سے پُكار! بے نمازی کی قبر میں تین سزائیں، زندگی کا مَقْصد، میں مُجرموں میں سے ہوں، اور دیگر عنوانات۔ یہ اصلاحی رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔ "
| Available Stock: | 191 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 22 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2023 |