"توکُّل: اللہ پر بھروسہ قائم رکھنے کا مفید رسالہ انسان کی زندگی میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔ کبھی مصیبتیں اور پریشانیاں تو کبھی سکون اور خوشیاں۔ اکثر و بیشتر برے حالات انسان کے صبر، استقامت اور اللہ پر بھروسے کا امتحان لیتے ہیں۔ اور کامیاب وہی ہوتا ہے جس کا توکُّل مضبوط ہوتا ہے۔ اگر خدا نخواستہ آپ پریشانیوں میں گھرے ہیں تو ابو رجب محمد آصف عطاری کی تحریر 'توکُّل' کا مطالعہ ضرور کریں۔ 'توکُّل' 103 صفحات پر مشتمل ایک اصلاحی رسالہ ہے جو صبر و استقامت کا درس دیتا اور حکمتِ خداوندی پر راضی رہنے کی تلقین کرتا ہے ۔ اس رسالے میں حکایات و واقعات کے ساتھ ساتھ بہت سے مشورے بھی شامل کیے گئے ہیں جو پریشانیوں میں گھرے افراد کی رہنمائی کرتے ہیں اور ہر حال میں صبر اور اللہ تعالیٰ پربھروسہ رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس رسالے میں شامل چند مضامین یہ ہیں: ٹینشن کا علاج، توکل کے معنی، توکل کرنے والا محتاج نہیں ہوگا، توکل کیوں ضروری ہے؟، ہمارے حق میں کیا بہتر ہے؟، ہم کیوں پریشان ہوتے ہیں؟، بے خوف مسافر، رزق ضرور ملے گا، اللہ والوں پر چار عطائیں، شیطان سے حفاظت کا وظیفہ، صبر و توکل پانے کا نسخہ، وغیرہ۔ یہ رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 228 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 103 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Zaroriyaat-e-Deen |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 105 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2020 |