قرآنِ مجید، اللہ پاک کا عظیم کلام۔۔۔
یہ مقدس کلام صرف تلاوت کے لیے نہیں ہے بلکہ سمجھنے، غور کرنے اور عمل کرنے کے لیے نازل ہوا۔ آیاتِ قرآنی کی سمجھ انسان کو خالقِ حقیقی (یعنی اللہ پاک) کی پہچان عطا کرتی ہے، کامیاب زندگی گزارنے کا طریقہ سکھاتی ہے اور آخرت میں فلاح کا راستہ دکھاتی ہے۔
لیکن ایک سوال یہ بھی ہے کہ جو مسلمان عربی زبان نہیں جانتا، وہ کیسے کلامِ الٰہی کو سمجھے اور عمل کرے؟ اسی لیے ایسے ترجمے کی ضرورت ہوتی ہے جو قرآن کا مفہوم آسان الفاظ میں ہر شخص تک پہنچا سکے۔
جدید دور اور آسان ترجمۂ قرآن کی اہمیت
وقت کے ساتھ زبانیں بدلتی رہتی ہیں۔ مثال کے طور پر بہت سے ایسے اردو الفاظ جو پہلے عام تھے، آج کی نسل ان سے بلکل واقف نہیں ہے۔ دوسری طرف مصروف زندگی، کم مطالعہ اور انگریزی زبان کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے بہت سے لوگ مشکل اردو بھی آسانی سے نہیں سمجھ پاتے۔
ایسے حالات میں اگر ترجمہ پیچیدہ الفاظ ہوں تو پڑھنے والے کے لیے نہ صرف مشکل ہو گی بلکہ قرآن سمجھنے کا شوق بھی کم ہو سکتا ہے۔ ضرورت اس بات کی تھی کہ ایسا ترجمہ سامنے آئے جسے طالب علم، نوجوان، بزرگ، خواتین اور کم پڑھے لکھے افراد بھی بغیر کسی مدد کے باآسانی سمجھ سکیں۔
کنز العرفان کیا ہے؟
"کنز العرفان فی ترجمۃ القرآن" ایک آسان، سادہ اور عام فہم ترجمہ ہے جسے شیخ الحدیث حضرت علامہ مولانا مفتی محمد قاسم عطاری دامت برکاتہم العالیہ نے مرتب فرمایا۔ یہ ترجمہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں رحمۃ اللہ علیہ کے مشہور و معروف ترجمۂ کنزالایمان کے تحت تحریر کیا گیا ہے تاکہ عام مسلمان بھی قرآنِ پاک کے پیغام کو آسانی سے سمجھ سکیں۔
کنز العرفان میں نہ صرف آیات کا رواں اور قابلِ فہم ترجمہ پیش کیا گیا ہے بلکہ جہاں ضرورت ہو، وہاں مختصر اور جامع وضاحت بھی شامل کی گئی ہے تاکہ پڑھنے والا آیات کے مفہوم کو بہتر انداز میں سمجھ سکے۔
کنز العرفان کی نمایاں خوبیاں
آسان اور عام فہم زبان
اس ترجمے میں ایسے الفاظ کا انتخاب کیا گیا ہے جو روزمرہ کی زندگی میں عام طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ تاکہ ہر اردو بولنے والا شخص قرآنِ پاک کو باآسانی سمجھ سکے۔
واضح انداز میں آیات کا مفہوم
صرف لفظی ترجمہ کرنے کے بجائے ایسی تعبیر اختیار کی گئی ہے جس سے آیاتِ مقدسہ کے اصل معانی و مفہوم پڑھنے والے کے ذہن میں واضح ہو جائیں۔
مختصر مگر مفید وضاحت
جہاں کسی لفظ یا آیت کی وضاحت ضروری ہو، وہاں مختصر حاشیہ دیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کو کسی دوسری کتاب میں مطلب تلاش کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
مسلسل روانی
کنز العرفان ایک با محاورہ ترجمہ ہے, یعنی آیات کا ربط اور تسلسل برقرار رہتا ہے۔ اس ترجمے کے جملے اس انداز سے ترتیب دیے گئے ہیں کہ پڑھنے والا بغیر رکے ایک آیت سے دوسری آیت تک پہنچ جاتا ہے۔
تدبر کی دعوت
آسان اور واضح ترجمہ مطالعہ کرنے والوں کو دعوتِ فکر دیتا ہے، اور قران پاک کی تعلیمات کو زندگی میں شامل کرنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔
کنز العرفان کو پڑھنے کا فائدہ کس کو ہوگا؟
اس ترجمۂ قرآن میں ایسے الفاظ کا چناؤ کیا گیا ہے جو دورِ حاضر میں استعمال ہوتے ہوں۔ یہی وجہ اسے طالب علموں، نوجوانوں، کم پڑھے لکھوں، گھریلو خواتین، وغیرہ کے لیے مفید بناتی ہے۔
● طلبہ کے لیے: طلبہ قرآنِ پاک کے مضامین کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ انہیں مشکل الفاظ یا طویل تشریحات میں الجھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
● نوجوانوں کے لیے: جو نوجوان قرآن کا مطالعہ شروع کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ ترجمہ بہترین رہنمائی فراہم کرتا ہے کیونکہ اس کی زبان آسان اور دلنشین ہے۔
● خواتین کے لیے: گھریلو مصروفیات کے باوجود خواتین مختصر وقت میں قرآن کا ترجمہ پڑھ کر اس کا مفہوم سمجھ سکتی ہیں۔
● بزرگوں کے لیے: جو افراد عربی یا مشکل اردو سے واقف نہیں، وہ بھی اس ترجمے کی مدد سے قرآنِ پاک کا پیغام بآسانی سمجھ سکتے ہیں۔
کنز العرفان عام ترجموں سے کس طرح مختلف ہے؟
اس ترجمۂ قرآن میں سادگی ہے، یعنی زبان عام فہم ہے۔ مگر دوسرے جانب علمی اعتماد کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کے ہر آیات صحیح مفہوم کے ساتھ پڑھنے والے تک پہنچے۔
آسان لفظوں میں کہیں تو پڑھنے والوں کو:
● نہ تو غیر ضروری مشکل الفاظ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور
● نہ ہی ایسی سادگی اختیار کی گئی ہے جس سے اصل معنیٰ متاثر ہوں۔
پہلی بار قرآن کا ترجمہ پڑھنے والوں کے لیے بہترین انتخاب
اگر کوئی شخص پہلی مرتبہ قرآنِ پاک کا ترجمہ پڑھنا چاہتا ہو تو اس کے ذہن میں اکثر یہ سوال ہوتا ہے کہ کہاں سے آغاز کرے۔
کنز العرفان اس لحاظ سے ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ اس میں زبان بھی آسان ہے، انداز بھی سادہ ہے اور مفہوم بھی واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اسے اپنی روزانہ کی تلاوت کے ساتھ پڑھنا پسند کرتے ہیں۔
قرآن کو سمجھنا شروع کیجیے، آج ہی سے
قرآنِ پاک ہماری زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ جب اس کا ترجمہ آسان ہو تو اس پر عمل کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔ کنز العرفان ہر اس مسلمان کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے جو قرآنِ پاک کو صرف پڑھنا ہی نہیں بلکہ سمجھنا بھی چاہتا ہے۔ اگر روزانہ چند آیات بھی ترجمے کے ساتھ پڑھی جائیں تو آہستہ آہستہ قرآن کا پیغام دل میں اترنے لگتا ہے اور زندگی میں مثبت تبدیلیاں آنے لگتی ہیں۔
آج کنز العرفان مکتبۃ المدینہ کی اہم قرآنی تصانیف میں شمار ہوتا ہے۔ یہ خوبصورت طباعت کے ساتھ مختلف سائز اور ایڈیشنز میں دستیاب ہے تاکہ ہر عمر اور ضرورت کے مطابق اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ ترجمۂ قرآن صرف اردو تک محدود نہیں بلکہ اسے مختلف زبانوں میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
مکتبۃ المدینہ سے طلب فرمائیں
اگر آپ قرآنِ پاک کو آسان انداز میں سمجھنا چاہتے ہیں تو کنز العرفان فی ترجمۃ القرآن ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔ ابھی آن لائن آرڈر کریں یا قریبی آؤٹ لیٹ سے طلب فرمائیں۔
شرح کے ساتھ حاصل کریں: 786 کنز الرفان مع حاشیہ فہم القرآن بھی مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔
Pakistan