"126 سنتین اور آداب: روز مرہ کے معمولات پر نیکیاں کمانے کا بہترین ذریعہ سیرت محمدی ﷺ کامیاب زندگی گزارنے کا ایک آسان راستہ ہے۔ آپﷺ کی حیاتِ طیّبہ ہر ایک کے لئے عملی نمونہ ہے چاہے وہ زندگی کے کسی بھی شعبے سے وابستہ کیوں نہ ہو۔ اسی حوالے سے امیرِ اہلسنت کا تحریر کردہ رسالہ ""126 سنتیں اور آداب"" اخلاق و کردار سنوارنے اور عزت دار زندگی گزارنے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ یہ رسالہ دراصل امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی کتاب ""550 سنتیں اور آداب"" کا مختصر ورژن ہے۔ اس میں نبی کریم ﷺ کی وہ سنتیں شامل کی گئی ہیں جن کا تعلق ہمارے روز مرہ کے معمولات سے ہے، جن میں سونا، جاگنا، دانتوں کی صفائی کرنا، لوگوں سے ملنا، باہر جانا آنا وغیرہ شامل ہیں۔ ان روزمرہ کے کاموں کو اس رسالے '' 126 سنتیں اور آداب ''میں شامل کیا گیا ہے اور عملی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ اس رسالے میں سلام کی 11 سنتیں اور آداب، بات چیت کرنے کی 12 سنتیں اور آداب، سونے جاگنے کی 15 سنتیں اور آداب، سفر کی 35 سنتیں اور آداب، مسواک کی 22 سنتیں اور آداب، وغیرہ، پیش کیے گئے ہیں تاکہ پڑھنے والے ان باتوں پر عمل کر کے ہر عمل پر ثواب حاصل کرتے جائیں۔ رسالہ '126 سنتیں اور آداب' 17 صفحات پر مشتمل ہے اور نیکیاں سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کی ویب سائٹ اور برانچز پر مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 1612 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 20 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |