کھانے کا اسلامی طریقہ| Islamic Method Of Eating رسالہ Islamic Method Of Eating کھانا کھانے کے اخلاق و آداب پر امیرِ اہل سنّت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا ایک معلوماتی رسالہ ہے۔ اس کا انگلش ترجمہ مجلس تراجم نے مرتب کیا ہے۔ یہ رسالہ 27 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں قرآنی آیات، احادیثِ مبارکہ اور حکایات و روایات کی مدد سے اسلامی انداز میں کھانا کھانے کی رہنمائی کی گئی ہے۔ رسالے Islamic Method Of Eating میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: کھانے کی نیّت کر لیجئے، روزی میں بَرَکت کا نسخہ، کھاتے ہوئے بھی ذِکرُاللّٰہ جاری رکھئے، کھانا کھانے میں پھل پہلے کھانے چاہئیں، کھانے کے دَوران اچّھی باتیں کیجئے، گرے ہوئے دانے کھالینے کے فضائل، لذَّت صِرف زَبان کی جڑ تک ہے، پچھلے گناہ مُعاف، اور دیگرعنوانات۔ یہ انگلش رسالہ 01 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ خود بھی پڑھیں اور ثواب کی نیت سے لوگوں میں تقسیم کریں۔
| Available Stock: | 206 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 27 |
| Dimensions (cm): | 17.5 x 12 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2016 |