"163 مدنی پھول: اسلامی آداب سیکھیں امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کا تحریر کردہ رسالہ ""163 مدنی پھول "" ایک مشہور و معروف رسالہ ہے جس کے اب تک 10 کامیاب ایڈیشنز شائع ہو چکے ہیں۔ زیرِ نظر رسالہ 11واں ایڈیشن ہے۔ اس رسالے میں روزمرہ کے بہت سے اُن کاموں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو بظاہر بہت آسان نظر آتے ہیں مگر ان میں نیکیوں کا خزانہ پوشیدہ ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کاموں کو اسلامی احکامات اور احادیثِ نبویﷺ کی روشنی میں انجام دیا جائے تاکہ ان کا اجر و ثواب حاصل ہو سکے۔ یہ رسالہ ""163 مدنی پھول""اعمال کی اہمیت، آداب اور سنتیں بیان کرتا ہے۔ اس رسالے میں شامل چند اہم عنوانات یہ ہیں: پانی پینے کے 13 مدنی پھول، چلنے کی 15 سنتیں اور آداب، تیل ڈالنے اور کنگھی کرنے کے 19 مدنی پھول، لباس کے 14مدنی پھول، عِمامے کے 25 مدنی پھول، انگوٹھی کے 19 مدنی پھول، قبرستان کی حاضری کے 16 مدنی پھول، اور دیگر عنوانات۔ کتاب کی تحریر انتہائی دلچسپ، سادہ اور قابلِ عمل ہے، تاکہ پڑھنے والوں کے لئے ان باتوں پر عمل کرنا آسان ہو جائے۔ رسالہ ""163 مدنی پھول"" 40 صفحات پر مشتمل ہے اور 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے، یہ رسالہ مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 3587 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 40 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Akhlaq o Adaab |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 35 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 11th |
| Edition Year: | 2024 |