"امیرِ اہلِ سنت کا پہلا سفرِ مدینہ مدینے کا پہلا سفر ہر مسلمان کے لیے ایک یادگار رہتا ہے۔ زیرِ نظر رسالہ ان لمحات کو یاد کرنے اور سرکارِ مدینہﷺ کی بارگاہ کی تڑپ پیدا کرتا ہے۔ رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت کا پہلا سفرِ مدینہ""، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی بارگاہِ رسولﷺ میں پہلی حاضری کی یادوں پر مشتمل ہے ۔ اس رسالے میں 21 صفحات ہیں، جن میں امیرِ اپلسنت نے پہلی حاضری کے وقت پیدا ہونے والے احساسات کا ذکر تفصیل سے کیا ہے۔ اس رسالے مدینہ منورہ کی حاضری کی خوشخبری ملنے سے لے کر، وہاں پہنچنے تک کے رقت آمیز واقعات نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیے گئے ہیں ۔ رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت کا پہلا سفرِ مدینہ"" میں مدینہ پاک میں ننگے پاؤں رہنے کی فضیلت اور سنہری جالیوں کے سامنے حاضری کے ایمان پرور لمحات کا تذکرہ موجود ہے ۔ اس میں ایک ایمان تازہ کرنے والے واقعے کا بھی ذکر ہے کہ کس طرح ایک حادثے کے باوجود اللہ پاک نے امیرِ اہل سنت کے لیے مدینہ پاک کی حاضری کے اسباب پیدا فرمائے۔ یہ تحریر دل میں مدینہ پاک کی تڑپ پیدا کرتی ہے اور سفرِ مدینہ کے آداب سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 220 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 21 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Seerat o Waqiyat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 28 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2021 |