تذکرہ صدرالا فاضل رحمۃ اللہ علیہ رسالہ ""تذکرہ صدرالافاضل رحمۃ اللہ علیہ"" سیرتِ خلفائے اعلیٰ حضرت کے موضوع پر مجلس المدینۃ العلمیۃ کی ایک مختصر معلوماتی تحریر ہے۔ یہ رسالہ 25 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں صَدْرُ الافاضِل حضرتِ علّامہ مولاناسیّد محمد نعیم الدین مُراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ کی مختصر سیرت، دین کے لئے خدمات اور اہم تصنیفات کا ذکر کیا گیا ہے۔ رسالے ""تذکرہ صدرالا فاضل رحمۃ اللہ علیہ"" میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: صَدْرُالافاضِل علیہ رحمۃ اللہ العادِل کے اِبتِدائی حالات، درْس نظَامی کی تکمیل، مُرشِد کی تلا ش، اعلیٰ حضرت علیہ رحمۃُ ربِّ العِزَّۃ سے پہلی ملاقات، بیس سال کی عمر میں پہلی تصنیف، اعلٰی حضرت علیہ رحمۃُ اللہ ربِّ العِزَّۃ کی خاص عنایت، صَدْرُالافاضِل علیہ رحمۃ اللہ العادِل کی تدریسی مَہارت، ترجمہ’’کنزالایمان‘‘ کی پہلی اشاعت، داڑھی رکھنے کے لئے خاموش انفرادی کوشش، صَدْرُ الافاضِل علیہ رحمۃ اللہ العادِل کی شاعری، اور دیگر عنوانات۔یہ معلوماتی رسالہ 1 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔
| Available Stock: | 7982 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 25 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Seerat o Waqiyat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 28 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 3rd |
| Edition Year: | 2019 |