"19 درود و سلام - (پاکٹ سائز ): خوبصورت دُرودُوں اور ان کے فضائل کا مجموعہ نبی کریم ﷺ پر دُرود و سلام کا نذرانہ بھیجئے اور کروڑوں نیکیاں کمائیے! دُرود و سلام کی بہت سی اقسام ہیں۔ دنیا بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ اپنے منفرد انداز میں آپﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں۔ ان کی نوعیت اور اہمیت کے مطابق ان دُرود پاک کو پڑھنے کا ثواب بھی الگ ہے۔ کچھ مختصر درود اپنے اندر اجر و ثواب کا سمندر رکھتے ہیں۔ زیرِ نظر رسالہ اسی حوالے سے چند نہایت عمدہ اور مفید دُرود و سلام پیش کرتا ہے۔ ""19 درود و سلام""، امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کا تحریر و تحقیق کردہ دُرود و وظائف کا گلدستہ ہے۔ اس سے پہلے اس مجموعے کے 22 کامیاب ایڈیشنز شائع ہو چکے ہیں۔ ""19 دُرود و سلام"" میں مختلف درود شریف بمع فضائل و احکام بیان کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلامی کُتب کا باریک بینی سے مطالعہ کیا گیا ہے اور ہر درود و سلام کی فضیلت حدیث اور کتاب کے حوالے کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں شبِ جمعہ پڑھا جانے والا درود، تمام گناہ معاف کروانے والا درود، رحمت کے 70 دروازے کھلوانے والا درود، درودِ شفاعت، مال میں خیر و برکت، ْقوتِ حافظہ مضبوط بنانے والا درود شریف، وغیرہ شامل ہیں۔ 16 صفحات پر مشتمل رسالہ ""19 درود و سلام"" 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں شائع کیا گیا ہے،جو کہ ہر وقت ساتھ رکھنے کے لیے جیبی سائز میں دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 44947 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 16 |
| Dimensions (cm): | 11 x 9 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Fazail-e-Durood Shareef |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 10 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 23rd |
| Edition Year: | 2024 |