"امیر اہلسنت سے مُحَرَّم کے بارے میں سوال جواب المدینۃ العلمیۃ، دعوتِ اسلامی کی پیشکش، رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت سے مُحَرَّم کے بارے میں سوال جواب""، محرم الحرام کے مقدس مہینے سے متعلق عوامی ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات اور رائج غلط فہمیوں کا بہترین علمی و شرعی حل پیش کرتا ہے۔ اس رسالے میں بانیٔ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے نہایت آسان انداز میں واضح کیا ہے کہ محرم کو ""حرام"" کیوں کہا جاتا ہے اور اس کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ رسالے میں محرم کے دوران مچھلی یا گوشت نہ کھانے، نئے کپڑے نہ پہننے اور ننگے پاؤں چلنے جیسی من گھڑت رسومات کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، یومِ عاشورہ پر صدقہ و خیرات کے فضائل اور نیاز و لنگر کے نام پر زبردستی چندہ وصول کرنے کے نقصانات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت سے محرم کے بارے میں سوال جواب"" نہ صرف اصلاحِ عقائد کے لیے مفید ہے بلکہ اس میں نئے سال کی مبارکباد اور محرم میں سماجی آداب کا بھی ذکر ہے۔ محرم الحرام کے آداب اور درست شرعی معلومات حاصل کرنے لیے یہ 14 صفحات پرمشتمل رسالہ آپ کے لیے ایک بہترین راہنما ہے۔ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 172 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 14 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 20 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |