"امیرِ اہلِ سنت کے سفرِ مدینہ کے واقعات (1980ء) مجلس المدینۃ العلمیۃ کی پیشکش، رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت کے سفرِ مدینہ کے واقعات (1980ء)"" ایک سادہ، آسان اور دل کو چھو لینے والی تحریر ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ رسالہ بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ کے 1980ء میں کیے گئے پہلے سفرِ مدینہ کے ایمان افروز اور رقت انگیز واقعات پر مبنی ہے۔ اس رسالے میں مدینہ منورہ کی پہلی حاضری، شہرِ نبیﷺ کے آداب اور احتیاطیں، اور وہاں گزرے ہوئے یادگار لمحات کو انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ عام سفر ناموں سے اس لیے مختلف ہے کیوںکہ اس میں مقدس مقامات سے دلی وابستگی اور عقیدت بھی شامل ہے۔ مدینہ پاک کی گلیوں کی فضیلت اور وہاں پیش آنے والے روحانی مشاہدات پڑھنے والے پر رقت طاری کر دیتے ہیں۔ رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت کے سفرِ مدینہ کے واقعات (1980ء)""کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصولِ برکت کے لیے مقدس مقامات کی تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں، جو دلوں میں زیارت کا شوق بڑھا دیتی ہیں۔ یہ رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 197 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 21 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Seerat o Waqiyat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 25 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2022 |