"امیرِ اہلِ سنت اور تعظیمِ سادات (قسط اول) رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت اور تعظیمِ سادات (قسط اول)"" اہل بیت سے عقیدت و محبت اور ان کے احترام وآداب پر مبنی ایک شاہکار تحریر ہے۔ اس رسالے میں امیرِ اہلِ سنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی ساداتِ کرام سے محبت کے ایمان افروز واقعات شامل ہیں۔رسالے میں شامل چند عنوانات یہ ہیں: سید کسے کہتے ہیں؟ سادات کرام کی بارگاہ میں 25 لاکھ روپے کا نذرانہ، 34 سال پہلے کی وصیت، ساداتِ کرام کے لیے اسپیشل پیغام، وغیرہ۔ مکتبۃ المدینہ کی جانب سے شائع کردہ رسالہ ""امیرِ اہلِ سنت اور تعظیمِ سادات (قسط اول)"" 32 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ رسالہ سادات کی عظمت کو اُجاگر کرتا ہے اور معاشرے میں ان کے جائز مقام و مرتبے کی پہچان میں بھی رہنمائی کرتا ہے۔ اس میں مستند حوالوں، علمی و تحقیقی مضامین، اور عشقِ اہل بیت میں ڈوبے ہوئے اشعار و نعرے شامل ہیں جو اسے ہر مسلمان کے لیے ایک لازمی مطالعہ بناتے ہیں۔ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 2407 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 32 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi o Malomat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 30 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2024 |