"Mother of Evils | برائیوں کی ماں - انگلش مدر آف ایولز (Mother of Evils) مشہور اردو کتاب '' برائیوں کی ماں'' کا انگلش ترجمہ ہے، جسے مجلس المدینہ العلمیہ نے مرتب کیا ہے۔ یہ کتاب گناہوں کی جڑ یعنی شراب نوشی کو بے نقاب کرتی ہے۔ Mother of Evils آسان انگلش الفاظ میں سمجھاتی ہے کہ بظاہر شراب نوشی ایک برائی لگتی ہے مگر یہ ایک برائی کس طرح انسان کو بے شمار برائیوں میں مبتلا کر دیتی ہے، جن کی وجہ سے ایمان، کردار، خاندان اور معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔ اس اصلاحی کتاب میں چار قرآنی آیات پیش کی گئی ہیں۔ یہ احکام شراب نوشی سے سختی سے روکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کے شراب پینے والے کو احکامِ الٰہی سے کھلی جنگ کرنے والا قرار دیا گیا ہے۔ Mother of Evils میں شراب کے روحانی اور جسمانی نقصانات کا بھی ذکر ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شراب کس طرح انسان کی سماجی زندگی پر اثر ڈالتی ہے۔ اس کتاب کا ہر سبق گہرائی سے سوچنے، توبہ کرنے اور اس خطرناک عادت سے بچنے کی دعوت دیتا ہے۔ 112 صفحات پر مشتمل یہ کتاب ایک رنگ میں طباعت کے ساتھ شائع ہوئی ہے، اور مظبوط بائنڈنگ اسے بار بار پڑھنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ کتاب آج کے نوجوانوں اور اُن تمام افراد کے لیے نہایت اہم ہے جو شراب اور دیگر گناہوں کی تباہ کاریوں سے بچنا چاہتے ہیں۔"
| Available Stock: | 6434 |
| Language: | English |
| Book Pages: | 88 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 115 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2014 |