"ملفوظات امیر اہلسنت (جلد 1): 25 مدنی مذاکروں کا مجموعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مذاکرے ، امیرِ اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ کی حکمت سے بھری گفتگو اور سادہ اندازِ کلام کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ان مدنی مذاکروں میں امیرِ اہلسنت کے بصیرت افروز بیانات، سوالوں کے جواب، دینی اور دنیاوی مسائل اور ان کا حل، حکایات و واقعات، نصیحتیں، وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ مجلس المدینۃ العلمیہ نے ان مدنی مذاکروں کو کتاب کی شکل میں محفوظ کیا اور اس سلسلے کا نام ""ملفوظاتِ امیر اہلسنت"" رکھا۔ زیرِ نظر کتاب اس سلسلے کی پہلی جلد ہے، جس میں 25 مدنی مذاکروں میں کی گئی گفتگو شامل ہے۔ ""ملفوظاتِ امیرِ اہلسنت جلد 1"" میں دین اور دنیا سے متعلق مختلف موضوعات شامل ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں: وضو کے بارے میں وسوسے اور ان کا علاج، درخت لگائیے ثواب کمائیے، سفر حج کی احتیاطیں، بارگاہِ رسالت میں سلام پہنچانے کا طریقہ، پیارے آقا ﷺ کا پیاری بچپن، اندازِ گفتگو کیسا ہو، وغیرہ۔ ان موضوعات کو ذیلی عنوانات میں تقسیم کیا گیا ہے، تاکہ پڑھنے والا آسانی سے سمجھ سکے۔ یہ کتاب 576 صفحات پر مشتمل ہے اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔ مناسب قیمت میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 2447 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 576 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 850 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2019 |