"ہمیں کیا ہو گیا ہے؟ : بدکاری اور اس کا نقصانات پر مبنی اصلاحی کتاب مجلس المدینۃ العلمیہ کی پیشکش کتاب ""ہمیں کیا ہو گیاہے؟"" ایک پر اثر اور فکر انگیز تحریری بیان ہے۔ اصل بیان نگرانِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے 5 نومبر 2009 کودبئی کے شہر سوڈانی میں کیا تھا۔ یہ کتاب اسی بیان میں ترامیم اور اضافے کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ 116 صفحات پر مشتمل اس اصلاحی کتاب میں بدکاری اور اسکے نقصانات کے حوالے سے مختلف عنوانات پیش کیے گئے ہیں، مثلاً: قرآنِ کریم میں بدکاری کی مذمّت، جہنّم کا سب سے بدبودار دروازہ، بدکاری کے اسباب، اجنبی عورتوں سے بے تکلف ہونا، ناول پڑھنا اور حیا سوز تصاویر دیکھنا، اور دیگر عنوانات شامل ہیں۔ کتاب کا مقصد نوجوانوں کو اس گناہ کبیرہ کی تفصیلات فراہم کرنا اور اس سے بچنے کی ترغیب دلانا ہے۔ یہ کتاب 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔ کتاب ''ہمیں کیا ہو گیاہے؟'' ہر اس مسلمان کے لیے ایک ضروری مطالعہ ہے جو ذاتی اصلاح کے لیے پرعزم ہے، جو بدکاری جیسے گناہ میں ملوث ہے یا اس سے تنگ آ چکا ہے۔ اس کتاب میں موجود آخرت کی ہولناک سزائیں اور دنیا میں عبرتناک انجام ہر ایک کو اس گناہ سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔ اپنی اور معاشرے کی اصلاح کی نیت سے خود بھی پڑھیں اور اپنے دوست احباب کو بطور تحفہ پیش کریں۔ "
| Available Stock: | 424 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 116 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 115 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 5th |
| Edition Year: | 2017 |