"وہ ہم میں سے نہیں: جماعتِ نبیﷺ سے خارج کر دینے والی برائیاں مجلس المدینۃ العلمیۃ کا مرتب کردہ رسالہ ""وہ ہم میں سے نہیں"" ایک مشہور حدیثِ نبوی ﷺ کی تشریح فراہم کرتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے ایک بار کچھ اشخاص کا ذکر کیا اور فرمایا،""وہ ہم میں سے نہیں ہے۔"" یہ رسالہ دراصل اُن اوصاف کو بیان کرتا ہے جن کی نشاندہی اس حدیث مبارکہ میں کی گئی ہے۔""وہ ہم میں سے نہیں"" میں چغلی و غیبت، حسد، دھوکہ دہی، سنت سے بے رغبتی، عورت کو اسکے خاوند کے خلاف ابھارنا، بے صبری، سلام کا جواب نہ دینا، جادو، پڑوسی کا حق ضائع کرنا، اور بہت سی ایسی برائیوں کا ذکر ہے جو جماعتِ مصطفیٰﷺ سے خارج کر سکتی ہیں ۔ نیز اس میں اصلاح و ہدایت کے لیے 38 سبق آموز حکایات بھی شامل کی گئی ہیں جو پڑھنے والے کو راہ راست پر لانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان برائیوں کی تشریح اور وضاحت کے لیے قرآنِ پاک میں موجود حکم خداوندی (مع با محاورہ ترجمہ) اور احادیثِ مبارکہ اور صحابۂ کرام رضوان اللہ اجمعین و اولیاء کرام رحمھم اللہ کے اقوال بھی شامل کیے گئے ہیں۔ رسالہ ""وہ ہم میں سے نہیں"" 112 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے 1 رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ یہ اصلاحی رسالہ مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 2783 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 112 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 115 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2015 |