"دعا قبول ہونے کے اسباب رسالہ ""دعا قبول ہونے کے اسباب"" حضرت علامہ مولانا نقی علی خان رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ""فضائل دعا"" کی قسط نمبر 1 ہے۔ اس کتاب کے شارح اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ ہیں۔ رسالہ ""دعا قبول ہونے کے اسباب"" میں مجلس المدینۃ العلمیہ نے جدید تقاضوں کے مطابق ترامیم اور اضافہ کرنے کے بعد اسے شائع کیا ہے۔ اس رسالے میں قرآن و حدیث کی روشنی میں دعا کے اسباب اور دعا مانگنے کے آداب بیان کیے گئے ہیں اور بہت سی چھوٹی مگر اہم باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر ""جو شخص عجز کے وقت پانچ بار ""یا ربنا"" کہے، اللہ تعالی اسے اس چیز سے جس کا خوف رکھتا ہے امان بخشے اور جو چیز چاہتا ہے عطا فرمائے"" (صفحہ نمبر 24)۔ یہ رسالہ 28 صفحات پر مشتمل ہے اور ایک رنگ کی پرنٹنگ کے ساتھ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 4223 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 28 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi o Malomat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 35 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2019 |