N/A
طلبہ کے بارے میں 18 سوال جواب رسالہ ""طلبہ کے بارے میں 18 سوال جواب"" طالب علموں کی رہنمائی کے لئے بانیٔ دعوتِ اسلامی علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے ملفوظات کا تحریری گلدستہ ہے۔ یہ رسالہ 17 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں طلبہ کے رہن سہن، پڑھنے کا انداز، مقالے لکھنے اور تصدیق کرانے کا طریقہ اور دیگر اہم امور پر سوالات اور ان کے مستند جوابات شامل کیے گئے ہیں۔ رسالے ""طلبہ کے بارے میں 18 سوال جواب"" میں شامل چند سوالات یہ ہیں: کیا سوشل میڈیا کا اِستعمال طَلَبہ کا رِزَلٹ (Result) متأثر کررہا ہے؟ طالب ِ عِلم کو کیسا ہونا چاہیے؟ طَلَبہ کا آپس میں رہنے کا اَنداز کیسا ہو نا چاہیے؟ ایک دوسرے کے نوٹس، کتابیں، اِسٹیشنرى اور دِیگر چیزوں کا بِلاتَکَلُّف اور بِلااِجازت اِستعمال کرنا کیسا؟ اور دیگر سوالات۔ یہ اصلاحی رسالہ 2 رنگ کی پرنٹنگ اور پن بائنڈنگ میں مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہے۔ اپنی اصلاح اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے اس رسالے کا مطالعہ ضرور کریں۔
| Available Stock: | 2263 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 17 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 02 Color |
| Subject: | Islahi o Malomat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 22 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2025 |