"رمضان کے صبح و شام گزارنے کا طریقہ : ماہ صیام کی برکتیں حاصل کرنے کا عملی نسخہ ہر مسلمان رمضان کے دوران زیادہ سے زیادہ ابدی نیکیاں کمانا چاہتا ہے، اور ""رمضان کے صبح و شام"" اس مقصد کے لیے ایک بہترین رہنما ہے۔ یہ رہنما کتاب صرف وظائف کی فہرست نہیں بلکہ رمضان کے صبح و شام کو عبادات سے سجانے میں مدد دیتی ہے۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کی اس پیشکش میں دعائیں، نمازیں (نوافل)، ذکر، تلاوتِ قرآن، بیانات اور عملی مشورے شامل ہیں تاکہ ان اعمال کو روزمرہ کی زندگی میں آسانی سے شامل کیا جا سکے اور اللہ تبارک تعالیٰ کی رضا حاصل کی جا سکے۔ کتاب""رمضان کے صبح و شام گزارنے کاطریقہ "" میں تہجد میں آنکھ کھلنے، سحری اور فجر سے لیکر افطار اور تراویح تک قدم قدم پر نیکیاں حاصل کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ ذکرو اذکار، تلاوتِ قرآن، اورعلمِ دین کے پہلوؤں کو روزہ دار کی زندگی کا معمول بنا دیا گیا ہے تا کہ ہر لمحہ نیکیاں ملتی رہیں۔کتاب میں دلچسپ قرآنی آیات، مختلف مواقع کی مسنون دعائیں، تحیّۃالوضو، تہجّد اور دیگر نوافل کے فضائل، تہجد اور افطار کے وقت کے مناجات اور دعائیں، 20 سنتوں بھرے بیانات، اور بہت سے پیارے پیارے عنوانات شامل ہیں۔ 1010 صفحات پر مشتمل یہ کتاب حقیقی اسلامی زندگی کا عملی نمونہ پیش کرتی ہے۔۔ مضبوط بائنڈنگ اور 1 رنگی طباعت کے ساتھ یہ کتاب مکتبۃالمدینہ پر دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 1234 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 1010 |
| Dimensions (cm): | 24.5 x 18.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 1425 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 2nd |
| Edition Year: | 2021 |