"رسائلِ دعوتِ اسلامی: ارکانِ شوریٰ (دعوتِ اسلامی) کے بیانات کا مجموعہ ""رسائلِ دعوتِ اسلامی"" دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین کی بصیرت افروز بیانات کو تحریرمیں لا کر ایک کتابی صورت میں مجموعہ یار کیا ہے۔ یہ کتاب خاص طور پرعملی اسلامی تعلیمات کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی اصلاح کو فروغ دیتی ہے۔ کتاب ""رسائلِ دعوتِ اسلامی"" میں روحانی پاکیزگی، نیکیوں کی لذت، گناہوں سے نفرت اور اخلاقی ترقی سمیت مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دعوتِ دین کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور چیلنجز کا کیسے مقابلہ کرنا ہے۔ اس کتاب میں شامل بیانات یہ ہیں: فیضانِ مرشد، احساسِ ذمہ داری، جنت کی تیاری، مدنی کاموں کی تقسیم، مدنی کاموں کی تقسیم کے تقاضے، وقفِ مدینہ، مدنی مشورے کی اہمیت، تعارفِ دعوتِ اسلامی، وغیرہ۔ ہر بیان کو مختلف عنوانات میں تقسیم کیا گیا ہے اور سادہ انداز میں پڑھنے والوں تک پہنچایا گیا ہے۔ کتاب میں بہت سی دلچسپ حکایات اور معلومات بھی شامل ہیں، مثلاً: 356 اولیاءکرام، ریاکاری کا انجام، میں فنکار تھا،10 فکر انگیز فرامین مصطفیٰﷺ وغیرہ۔ ان بیانات کا مقصد نہ صرف دعوتِ اسلامی میں شامل حضرات کی روحانی نشونما ہے بلکہ دیگر لوگوں کو بھی راہ راست پرلانا ہے۔ ""رسائلِ دعوتِ اسلامی"" 422 صفحات پر مشتمل ہے اور ایک رنگ کی پرنٹنگ اور مضبوط بائنڈنگ میں دستیاب ہے۔ "
| Available Stock: | 290 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 422 |
| Dimensions (cm): | 22 x 14.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 470 |
| Binding Type: | Hard |
| Edition: | 1st |
| Edition Year: | 2008 |