"صحابیات اور نصیحتوں کے مدنی پھول (قسط 4): اسلامی بہنوں کے لیے خاص تحفہ اسلامی بہنوں کی رہنمائی اور اصلاح کے لیے ""صحابیات کے اوصاف"" کے نام سے ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور کتاب ""صحابیات اور نصیحتوں کے مدنی پھول"" اس سلسلے کی چوتھی جلد ہے۔ جیسا کے نام سے ظاہر ہے، یہ کتاب صحابیاتِ رسول ﷺ کی پاکیزہ زندگیوں سے لیے گئے نصیحتوں کے انمول موتی فراہم کرتی ہے، جن پرعمل کر کے مسلمان خواتین دنیا اور آخرت کی کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کتاب میں شامل عنوانات میں سے چند یہ ہیں: نصیحت کیا ہے؟ آداب نصیحت، نصیحت کے فوائد، سرکار ﷺ کی صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو نصیحتیں، صحابیات طیبات کی نصیحتیں، قرآن و سنت سے ماخوذ نصیحتوں کے مدنی پھول، امیر اہلسنت دامت برکتھم العالیہ کی کتب سے ماخوذ نصیحتیں، سیدی عطار کی طرف سے بنت عطار کیلئے 12 مدنی پھول وغیرہ۔ مجلس المدینۃ العلمیۃ کی مرتب کردہ اس کتاب میں نہ صرف عام خواتین بلکہ شادی شدہ خواتین کے لیے بھی کامیاب زندگی گزارنے کی نصیحتیں شامل ہیں ہے، مثلاً: شادی کے موقع پر دیا جانے والا امیر اہلسنت کا خصوصی مکتوب، شادی مبارک کے 9 مدنی پھول، شادی شدہ اسلامی بہنوں کے لیے 28 مدنی پھول وغیرہ۔""صحابیات اور نصیحتوں کے مدنی پھول (قسط 4)"" 144 صفحات پر مشتمل ہے اور 1 رنگ کی پرنٹنگ میں دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 1208 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 144 |
| Dimensions (cm): | 21.5 X 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 145 |
| Binding Type: | Gum |
| Edition: | 3rd |
| Edition Year: | 2018 |