"40 فرامین مصطفیٰﷺ: زندگی بدل دینے والا رہنما رسالہ زیرِ نظر رسالہ، مجلس المدینۃ العلمیہ کا مرتب کردہ، چالیس (40) منتخب احادیثِ نبوی ﷺ کا مجموعہ ہے۔ ""40 فرامینِ مصطفیٰ ﷺ"" میں مختلف دنیاوی اور روحانی موضوعات کے حوالے سے احادیث اور مسلمان کی زندگی پر ان کے اثرات بیان کیے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ مختلف سچی حکایات و واقعات کے ذریعے توبہ اور اصلاح کی ترغیب دلائی گئی ہے۔ اب تک اس رسالے کے 4 کامیاب ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں، جنھیں عوام میں بے حد پسند کیا گیا ہے۔ ’40 فرامین مصطفیٰﷺ‘ میں بہت سی برائیوں، مثلاً سود خوری، چغل خوری، بے حیائی، اور فتنہ بازی، وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحریر کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اس رسالے میں متعدد حکایات بھی شامل کی گئی ہیں اور پڑھنے والوں کی اصلاح کی گئی ہے۔ چوتھے ایڈیشن میں چند نئے عنوانات شامل کیے گئے ہیں، مثلاً: کثرتِ درود کا انعام، گناہوں کا کفارہ، غیبی مدد، سود خور کی توبہ، چغل خور غلام، حیا ایمان سے ہے، اور فتنہ باز کی مذمّت۔ رسالہ ’40 فرامین مصطفیٰﷺ‘ 87 صفحات پر مشتمل ہے اور ہر عاقل و بالغ مسلمان کو کبیرہ گناہوں سے بچنے کی ترغیب دیتا ہے۔ ٓ پن بائنڈنگ کے ساتھ، یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر انتہائی مناسب قیمت میں دستیاب ہے۔"
| Available Stock: | 1060 |
| Language: | Urdu |
| Book Pages: | 87 |
| Dimensions (cm): | 21 x 13.5 |
| Gender: | All |
| Printing Type: | 01 Color |
| Subject: | Islahi Taleemat |
| Shoba: | General |
| Item Weight (Grams): | 80 |
| Binding Type: | Pin |
| Edition: | 4th |
| Edition Year: | 2022 |